![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/357320_6279771_updates.jpg)
کوئٹہ(الفجرآن لائن)وزیراعلٰی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گندم خریداری کیس عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتاہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے اور تجاویز بھی دیں ہیںصوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
ان خيالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہاکہ گندم خریداری کیس عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتاہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیاوفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے اور تجاویز بھی دیں ہیں انہوں نے کہاکہ اس بار بہت سی اسکیمات شامل کی گئیں ہیں۔
وفاقی بجٹ بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کیے گئے ہیںبلوچستان کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں بلوچستان بجٹ میں تعلیم صحت اور طلباءکے اسکالر شپ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریںصوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
*