اسلام آباد(الفجرآن لائن)1965 کی بہادری اور شجاعت کی کہانی، غازیانِ جنگ کی زبانی بھی سامنے آگئی۔ غازی صوبیدار میجر علی شان نے کہا کہ معرکہ حق کی مایہ ناز کامیابی ہماری بہادر افواج کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔
غازی صوبیدار عبدالحفیظ نے کہا کہ دشمن جان چکا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ موجود اور وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔1965 کے غازیانِ جنگ آج بھی مکار دشمن کے خلاف بہادری اور شجاعت کے ملی جذبے سے سرشار ہیں ۔
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر غازیِ وطن صوبیدار میجر علی شان کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں زخمی ہونے کے باوجود فوجی جوانوں نے ہمت نہ ہاری اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
غازی صوبیدار میجر علی شان نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور اپنی عبرتناک شکست کو بزدل دشمن ہمیشہ یاد رکھے گا، معرکہ حق کی مایہ ناز کامیابی ہماری بہادر افواج کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عسکری حکمت عملی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔ 1965 کے غازی صوبیدار عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے گھمسان کی لڑائی میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا کر دیا۔ غازی صوبیدار عبدالحفیظ نے کہا کہ دشمن جان چکا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ موجود اور وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں جنھوں نے پاکستان کا دفاع ہمیشہ ناقابلِ تسخیر بنا

