بی آئی ایس پی کو درپیش مختلف انتظامی اور عملی مسائل سمیت پروگرام کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد،کراچی(الفجرآن لائن) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں سندھ میں بی آئی ایس پی کو درپیش مختلف انتظامی اور عملی مسائل سمیت پروگرام کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے صوبے میں بی آئی ایس پی کے اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کے تعاون اور سہولت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بی آئی ایس پی کے آپریشنز کی مؤثر اور بلاتعطل فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے بی آئی ایس پی کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بی آئی ایس پی کو درپیش انتظامی و عملی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے متعلق صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے تمام امور میں مکمل سہولت کاری فراہم کی جائے گی تاکہ مستحقین تک پروگرام کی سہولیات مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بی آئی ایس پی کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد اور مستحقین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔دونوں جانب سے سندھ میں بی آئی ایس پی کے اقدامات کی مثر، شفاف اور بلاتعطل تکمیل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی

