راولاکوٹ (آصف اشرف سے) آزاد کشمیر کے شہری خواجہ خورشید کی جبری گمشدگی کے خلاف شہریوں کا نماز عید کے بعد ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے گھر کے بائر زبردست احتجاجی مظاہرہ گزشتہ دنوں پراسرار طور اغواء کیے گئے آزاد کشمیر کے شہری خواجہ خورشید کی گم شدگی کے خلاف وادی نیلم میں عین اس روز جب پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عید قربان منانے وادی نیلم آئے تھے شہریوں نے عید کی نماز کے بعد ایک پرزور مظاہرے کا انعقاد کیا جو جبری گمشدگیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے شاہ غلام قادر کے گھر کے بائر پہنچ گیا
جہاں سینکڑوں افراد نے سخت نعرے لگائے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شاہ غلام قادر کی جماعت ن لیگ کا پاکستان میں نہ صرف وزیراعظم ہے بلکہ آزاد کشمیر میں بھی ان کی اتحادی حکومت ہے یہاں سے لوگ پر اسرار غائب کیے جاتے ہیں جو تشویش ناک ہے اگر کسی کشمیری شہری پر کوئی الزام ہے اس کو قانون کے سامنے پیش کیا جائے خودساختہ سزائیں اغواء حراست کسی صورت قبول نہیں
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک کے ایک سال کو جابر طاقتیں برداشت نہیں کر سکی اور اب اغواء شروع کر دئیے خواجہ خورشید کو فوری رہا کیا جائے ورنہ سخت ردعمل دیا جائے گا