![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/701975-firinggunbullets-1398801300-1024x683.jpg)
مشکے (الفجرآن لائن )مشکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشکے کے علاقے پُچھڑ پکنک پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد دولت خان اور مرید خان کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقع کی مزید تحقیقات متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔