![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/er-696x433-1-2.jpg)
کوئٹہ (الفجرآن لائن)محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ 21 جون کو پیش کیا جائے گا اور سپلیمنٹری بجٹ 2023-24 بھی پیش کی جائے گی۔ جبکہ 24 اور 25 جون کو بجٹ پر عام بحث ہوگی۔ اسکے علاؤہ 26 جون کو فنانس بل 2024-25 پیش ہوگی۔ 27 جون سپلیمنٹری بجٹ، 2023-24 کے مالی سال کیلیے سپلیمنٹری گرانٹ اور مالی سال 2024-25 کیلیے گرانٹس اور ری ایپروپری ایشن بابت بحث ہوگی۔ جبکہ ہفتہ 29 جون کو فنانس بل 2024 اور سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری اور بحث ہوگی۔
تمام میڈیا نمائندگان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے سیشن کو کور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔