![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/image_editor_output_image107070883-1718824008355.jpg)
کوئٹہ (الفجر آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل رات سے آئندہ دو روز تک بارشوں کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ کل جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
تاہم جمعرات کی شام/رات میں کوئٹہ، زیارت،ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جون سے22 جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے