![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Heat-stroke-deaths-in-India-factly.in_-1024x572.jpg)
نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارت میں ہیٹ سٹروک سے 40 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 100 سے زائد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
رواں سیزن ہیٹ سٹروک کے نتیجے میںاب تک 40ہزار سے زائد لوگ متاثر اور 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بھارتی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ نئی دہلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ہیں اور ہسپتالوں میں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے ، وفاقی اور ریاستی اداروں کو فوری سہولیات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔