![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Indian-Kashmir-Protests.jpg)
سرینگر (الفجرآن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے
جن کی تاحال شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں پولیس کے حوالے کردیں۔ دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں احتجاجا باہر نکل آئے اور مودی سرکار و بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔