![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/A489EE47-4A20-4183-B394-FC253E560D1C.jpeg)
کراچی : نئے وفاقی بجٹ سے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی امیدیں، عید کی تعطیلات کے دوران فِچ کی جانب سے افراط زر کے نقطہ نظر اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں مجوزہ کمی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نئی بْلند ترین سطح تو عبور کر گیا تاہم تکنیکی کریکشن اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ نے تیزی کے اثرات زائل کر دیئے اور انڈیکس بلند ترین سطح سے نیچے آگیا۔
کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ کاروبار کے اختتام تک غالب رہنے سے مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں 12ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور54.23فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں صرف8.96پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78801.53پوائنٹس سے بڑھ کر78810.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح35.56پوائنٹس کی کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25437.99پوائنٹس سے بڑھ کر25473.55پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49875.53پوائنٹس سے گھٹ کر49817.95پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب6کروڑ89لاکھ76ہزار60روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب21ارب60کروڑ77لاکھ 45ہزار711روپے سے گھٹ کر104کھرب9ارب53کروڑ87لاکھ69ہزار651روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو20ارب روپے مالیت کے 47کروڑ13لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 20ارب روپے مالیت کے 45کروڑ26لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 437کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے138کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،237میں کمی اور62کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ30لاکھ،ہم نیٹ ورک4کروڑ19لاکھ،پرویز احمد کمپنی3کروڑ73لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ1کروڑ81لاکھ اور حب پاور کمپنی 1کروڑ79لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 75.60روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1026.91روپے ہو گئی اسی طرح40.83روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت582.49روپے پر جا پہنچی جبکہ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بھاؤ میں 103.78روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1340.15روپے ہو گئی اسی طرح 46.27روپے کی کمی سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2665.47روپے پرآ گئی۔