![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/43669B93-6D1B-42E3-A11F-C1195E433A77.webp)
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر سیچین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے ملاقات کی یہ ملاقات چینی وزیر کے جی ایچ کیو کے دورہ کے موقع پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر حالیہ پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم منصوبے سی پیک کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، چینی وزیر لیو جیان چاو نے کہا کہ وہ چین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کو دھرایا، چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔