![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/cabinetsecretariatislamabad-3-1024x456.png)
اسلام آباد(الفجرآن لائن)اسٹیبلیشمنٹ ڈویژون نے پی ڈبلیو ڈی ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزارت ہاؤسنگ کو ارسال کر دی،سمری کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا،نان سول سرونٹ ملازمین کو ان کے رولز کے مطابق دیکھا جائے گا،کنٹریکٹ ملازمین کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا،اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن پاک پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں سے متعلق معاملات دیکھے گی،وزارت ہاوسنگ پی ڈبلیو ڈی محکمے سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے بات بھی کرسکتی ہے،منسٹیریل کمیٹی بھی پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق معاملات دیکھ سکتی ہے۔