![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Ayaz-Sadiq.jpg)
اسلام آباد(الفجرآن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے اور تمام امور کو افہام وتفہیم کے ساتھ طے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قومی اجلاس سے قبل سے سپیکر چیمبر میں پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی،پی پی وفد میں خورشید شاہ،نوید قمر اعجاز جاکھرانی اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفے شاہ شامل تھے،ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورفریقین نے تمام حل طلب امور کو افہام و تفہیم سے طے کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس موقع پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔