بلوچ آباد میں چار مسلح افراد اورنگزیب مجید کو گن پوائنٹ پر ساتھ لے گئے، وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کی تصدیق کردی
مند، (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مشیر کھیل و امور نوجوانان اور رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ کے بھائی اورنگزیب مجید کے مبینہ اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر اورنگزیب مجید کو گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تصدیق کی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور مغوی کی بازیابی کے حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں۔

