لندن (الفجر آن لائن)مشرقِ وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.55 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 116.7 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 3.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل 103.3 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوتا رہا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی اور تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

