![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Capture1719294578-0-400x230-1.jpeg)
اسلام آباد (الفجرآن لائن) جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نو تعینات ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف لیا جبکہ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ 3نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17ہو گئی ہے۔