تھرپارکر (الفجرآن لائن) تھرپارکر میں شدید گرمی سے 25مور ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں شدید گرمی کے باعث 25مور ہلاک ہو گئے۔ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور نے بتایا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ مٹھی پولٹری سنٹر لائے گئے 21موروں میں صرف 10کو بچایا جا سکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے موروں کے علاج کیلئے گاؤں کی سطح پر کیمپ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔