![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/naqvi-one1.jpg)
ڈرگ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائینگی،فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف کانسٹیبل محمد افضال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد شاہد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی اور زخمی سپاہی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے مشن میں جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔