![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/820318_65777206.jpg)
اسلام آباد ( الفجرآن لائن) سپریم کورٹ میں بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ اجراء پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ صائم چودھری نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف دفعہ (3) 184 کے تحت درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ،جاری نوٹیفکیشن تفریقی اور بنیادی حقوق کے بر خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 10،10اے اور 25 کے بھی بر خلاف ہے۔استدعا ہے کہ حکومت کی 5جون کی پالیسی کالعدم قرار دی جائے اور فریقین کو فوری پالیسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔