![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/zia-lanjar-1.jpg)
کراچی میں تھانوں کی تعداد کم، حدود بڑھا رہے ہیں،ہمارے خلاف جس نے جولکھنا ہے لکھے ،کام میرٹ پر ہوگا، رینجرز ،پولیس نے مشکل حالات میں اچھا کام کیا ،اب کچے کے حالات بہتر ہیں ،جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کیلئے 400 پراسیکیوٹر بھرتی کریں گے، ضیاء لنجار کاصوبائی اسمبلی میں خطاب
کراچی (الفجرآن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے وزیر اعلی مراد علی شاہ سے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں تھانوں کی تعداد کم، حدود بڑھا رہے ہیں،ہمارے خلاف جس نے جولکھنا ہے لکھے ،کام میرٹ پر ہوگا، کراچی کا کوئی تھانہ نہیں بکے گا،رینجرز اور پولیس نے مشکل حالات میں اچھا کام کیا ،اب کچے کے حالات بہتر ہیں ،جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کیلئے 400 پراسیکیوٹر بھرتی کریں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے بتایا کہ کراچی میں یکم جون سے آج تک 650 مقابلے ہوئے ہیں جن میں 99جرائم پیشہ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں تھانے بکے ہوئے ہیں لیکن ہم جو بیان دیں گے وہ ذمہ داری کیساتھ دیں گے ۔ انہوں نے جس وی لاگر نے یہ بیان دیا وہ خود کریمنل ہے، ہمیں پریشر میں لینے کیلئے وی لاگز کئے جاتے ہیں، ہم کسی وی لاگر سے نہیں گھبراتے، ہمارے خلاف جولکھنا ہے لکھیں کام میرٹ پر ہی ہوگا، کراچی کا کوئی تھانہ نہیں بکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پولیس سٹیشنز کو بہتر کر رہے ہیں، کراچی میں تھانوں کی تعداد کم اور حدود بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانے جانے پر خواتین کیساتھ عزت سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا سکھر سے گھوٹکی تک موٹر وے نہیں چل رہی، میں خود وہاں سے چلا ہوں ،تمام صورتحال کا جائزہ لیا ہے