![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/istock-156325442_0-1.jpg)
گوجرانوالہ (الفجرآن لائن) گوجرانوالہ میں دوسری شادی کے خواہشمند نے فائرنگ کر کے بیوی اور سالے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں ایک شخص نے دوسری شادی کیلئے فائرنگ کر کے بیوی اور سالے کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات پر اس کا بیوی اور سسرا ل والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر سسرال جا کر فائرنگ کس جس سے اس کی سال ، سالی اور 7 سال کی ایک بچی زخمی ہوئی جبکہ فائرنگ سے اس کا بھائی جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔