![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/NTDC.jpg)
ملازمین کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر سہولت بند کی گئی، اعلامیہ
اسلام آباد (الفجرآن لائن) این ٹی ڈی سی نے ملازمین کو دی جانیوالی میڈیکل سہولت ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملازمین کو دی جانیوالی میڈیکل سہولت ختم کردی ہے۔ جاری اعلامئے کے مطابق ملازمین ہر ماہ کروڑوں روپے کا میڈیکل لے رہے تھے، سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اسے بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین اب اس سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔