![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/Mohsin-Naqvi-1280x720-1-1024x576.webp)
چیئرمین پی سی بی ہوتے محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، ہٹایا جائے، موقف
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے بارے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نا اہل قرار دینے بارے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی چیئرمین تھے، آئین کے آرٹیکل 63کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ استدعا ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔