اسلام آباد (الفجرآن لائن) نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کے فیصلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں،ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے