لاہور (الفجرآن لائن) اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی جبکہ عدم پیشی پر تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں ایڈمن جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤسمیت 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی ۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں خود پیشی کی بجائے جونیئر افسر کے ذریعے ریکارڈ بھجوایا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 5جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔