انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد کیا جائے ،اقدامات میں کوتاہی ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، محسن نقوی کی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت
اسلام آباد : اسلام آباد میں ڈینگی خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈینگی خطرے کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ،انسداد ڈینگی وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے ،اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیاںمانیٹر ،شہر کے تمام ہسپتالوں ،لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز بارے ڈیٹا جمع کیا جائے۔