![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/sonu1719660364-0.jpg)
ممبئی (الفجرآن لائن) بھارتی گلوکار سونونگم کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاؤںدھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر مبنی کتاب ‘سوار سوامینی آشا’کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں جیکی شروف ، سونو نگم سمیت دیگر بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سونو نگم سٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھ گئے اور ان کے پاؤں چوم کر دھوئے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کچھ صارفین نے گلوکار کے عمل کو پسند کیا جبکہ کچھ پر تنقید کی۔