![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/619b94c1e77aa-1024x576.png)
عائشہ عمر بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حامی
بچوں کو آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کانٹینٹ نہیں، اداکارہ
کراچی (الفجرآن لائن) اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آرٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کانٹینٹ نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا سٹوری میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی نسل کو آرٹ اور فن تخلیق کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سوشل میڈیا کانٹینٹ بنانے کی، انہیں جسمانی سرگرمیوں میں مصروف ہونے میدانوں میں کھیلنا کودنا چاہئے نہ کہ اسمارٹ فونز پر آن لائن گیمز میں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کیلئے گھر سے باہر بھی محفوظ ماحول کی ضرورت ہے جہاں وہ کھیل سکیں۔