![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/image_editor_output_image-1462504233-1719814911647.jpg)
راولاکوٹ( آصف اشرف) ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کے فرار میں غفلت برتنے پر ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جیل سمیت آٹھ جیل پولیس اہل کاروں کو معطل کر کے حراست میں لیکر تھانہ راولاکوٹ منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
جبکہ جیل کا انتظام جیل پولیس کے بجائے آزاد کشمیر پولیس نے سھنبال لیا ہے
دوسری طرف پولیس نے مختلف جنگلات کو ترجیح دے کر کوششوں میں تیزی پیدا کر دی ہے پولیس کو خدشہ ہے کہ فرار ہونے والے ان جنگلات کا رخ اختیار کر سکتے ہیں
واضع رہے کہ ان قیدیوں میں غازی شہزاد نمایاں ہیں جو 99کی کرگل جنگ میں شریک تھے اور بعد ازاں بھارتی مقبوضہ کشمیر چلے گئے تھے جہاں وہ گرفتار رہے اور قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہو کر واپس آئے تھے
غازی شہزاد کو گزشتہ ماہ فرار کے پیش نظر راولاکوٹ جیل سے منتقل کرنے بھی محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے خطہ بھی لکھا مگر عمل درآمد نہ ہوا اب جہاں فرار اختیار کیا جانا سوال بن گیا ہے
وہاں یہ بات بھی موضوع زیر بحث بن گئی ہے کہ جیل میں قیدیوں کے پاس پستول کیسے پہنچا اور کون قیدی پستول سے فائرنگ کرتے فرار ہو رہا تھا