کراچی(الفجرآن لائن)کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد 10 دن میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، گزشتہ دو روز کے دوران ہیٹ سٹروک کے باعث مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیٹ سٹروک سے عباسی شہید ہسپتال میں 5جبکہ جناح ہسپتال میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں 21سے 30جون تک ہیٹ سٹروک سے اموات کی تعداد 45ہو گئی ہے۔