
لندن (الفجرآن لائن) نو منتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے 45سالہ ریچل ریوز کو پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے شطرنج کی چائلڈ چمپئن و بینک آف انگلینڈ کی اکانومسٹ 45 سالہ ریچل ریوز کووزیر خزانہ مقرر کردیا۔
برطانوی انتخابات میں ایکس چیکر کی چانسلر منتخب ہونے کے بعد ریچل ریوز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ یہ ہر اس لڑکی اور خاتون کیلئے ہے جو یہ پڑھ رہا ہے ،آج یہ ظاہر کریں کہ آپ کے مقاصد کی کوئی حد نہیں ہے۔واضح رہے کہ ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہیں۔