راولاکوٹ( آصف شرف)آزاد کشمیر کی جیل سے فرار مزید 2 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ ضلع کی جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں میں سے مزید 2 قیدی راولپنڈی سے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔جبکہ قیدیوں کی شناخت آصف اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق قیدی آصف کو رہاڑہ کراس سے گرفتارکیا گیا ہے۔ قیدی محمد آصف قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا بھگت رہا تھا۔پولیس کا بتانا تھا کہ قیدی اسامہ مرتضی کوراولپنڈی جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔
ایس ایس پی پونچھ کا کہنا تھا کہ اب تک اٹھارہ میں سے چھ قیدیوں کو گرفتارکیا گیا۔واضح رہے جیل سے فرار 19 قیدیوں میں سے اب تک 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 30 جون کو راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب سمیت درجن بھر سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد جیل عملے کو معطل کر دیا گیا تھا، جبکہ 3 اہلکاروں کو حراست میں بھی لیا گیا تھا، ساتھ ہی جیل کا انتظام پولیس نے سنبھال لیا تھا۔