
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے صوبوں کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعدادمیں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے اس کا فیصلہ صوبے کریں گے جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔