
کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں صوبے کے انتظامی امور ، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلی سرفراز احمد بگٹی نے الگ الگ ملاقات کی ۔
گورنر نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی امور ،امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔