
پشاور (الفجرآن لائن) پشاور پولیس نے رکشہ سوار خواتین پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے علاقہ ٹاؤن آبدرہ روڈ پر رکشہ سوار خواتین پر تیزب پھینکنے والاملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طارق متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا قریبی ساتھی ہے جسے کارخانو مارکیٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔