
سڑکیں تالاب بن گئیں، بجلی منقطع، پروازوں کا شیڈول متاثر، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
کھٹمنڈو (الفجرآن لائن) نیپال میں مون سون بارشوں سے 14 افراد ہلاک ،12زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، ندی ، نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آنے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بارشوں کے باعث کئی علاقوں کی بجلی منقطع جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ واقعات میں 14 افراد ہلاک، 12زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ۔
مقامی پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہے ۔ حکام نے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔