
کراچی (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سندھ میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر محرم الحرام کے دوران امان وامان برقرار رکھنے کیلئے سندھ میں فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق فوج کی تعیناتی سول انتظامیہ کی مدد کیلئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے سیکشن 4اور 5کے تحت کی جارہی ہے۔ بیان کے مطابق زمینی حالات کے پیش نظر صوبوں کو مختلف جگہوں پر فوج کی تعیناتی کا اختیار ہوگا۔