
لاہور (الفجرآن لائن)پنجاب حکومت نے فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت نے وٹامنز سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹے کے تھیلے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب میں اب کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیباریٹریز کو ہوگا جبکہ آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔