لکی مروت (الفجرآن لائن) لکی مروت میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق پولیس اہلکار اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر دریائے کرم کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار سابق پولیس اہلکار اور 2بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین محفوظ رہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس کے مطابق کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی او لکی مروت پولیس سعد اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، قتل ہونیوالے بچے سابق پولیس اہلکار سعد اللہ خان کے بھانجے ہیں جن کی عمریں 8سے 12سال کے درمیان تھیں۔پولیس کے مطابق سعد اللہ خان علاج معالجہ کے سلسلے میں لکی مروت سے پشاور جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔