مظفر آباد (الفجرآن لائن) نیلم میں جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے نیلم ویلی شاہراہ پر دیولیاں کے مقام پر نیلم ویلی سے مظفرآباد جانیوالی بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالنے کا آپریشن شروع کردیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بارش کے باعث پھسلن سے پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔