
لیبرکو6 ارب کی واجب الادا ڈیتھ و میرج گرانٹ ادا کی جائے، ہر ورکرز کور پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ، سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنایا جائے، وزیراعلی کی ہدایت
لاہور (الفجرآن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کو 1224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لیبر کو6 ارب کی واجب الادا ڈیتھ و میرج گرانٹ ادا کی جائے، ہر ورکرز کور پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے، سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مزدوروں کی فلاح و بہبود بارے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔
اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکام نے وزیراعلی کو محکمے کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کیلئے ایک ہزار 224فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے لیبر کیلئے 6ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کیلئے دو ہاسٹل بنانے کی منظوری اورمحکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37ہزار روپے مقرر کی ہے،ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے، سٹیک ہولڈرز کو فوری اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک ورکرز پر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی جگہ پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سینیٹری سٹاف کیلئے نالوں اور مین ہولز کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭
(خبرنمبر۔29)
بجٹ دہشت گرد، عوام پر ڈرون حملہ ہے، عمر ایوب
وزارتوں کے خاتمے سے کیا ہوگا، بجٹ تو وہی رہے گا، اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(انٹرنیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بجٹ کو دہشت گرد اور عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتوں کے خاتمے سے کیا ہوگا، بجٹ تو وہی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کم