
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 27 علماء کے خطبات پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی سفارش پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 27علماء کرام کے خطبات و تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن علماء کرام پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالرزاق،قاری وسیم عباسی ،رضوان سیفی ،علامہ شفا نجفی ،علامہ طاہر اشرف ،مولانا محمد الیاس، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔