
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی میں پولیو مہم کے دوران 25 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیو کی حالیہ مہم کے دوران 25 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کو قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ کوآرڈنیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر سندھ ارشاد علی نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون کی پولیو مہم میں 25 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔دوسری جانب کیماڑی میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے،13 جولائی تک جاری رہنے والی مہم میں 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔