
لاڑکانہ (الفجرآن لائن) لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے گوٹھ نائچ میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑے کود پڑے، دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور 2 سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے کیلئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔