تھرپارکر : تھرپارکر میں 10سالہ بچی کی درخت سے جھولتی لاش برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے گاؤں جامو ڈھانی میں 10سالہ بچی کی لاش درخت سے لٹکتی لاش برآمد کرلی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ قتل کا ہے یا بچی نے خود کشی کی ہے۔