
شیخوپورہ (الفجرآن لائن) شیخوپورہ پولیس نے خاتون کیساتھ گینگ ریپ کرنیوالے 4 ملزمان کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حاملہ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو سہولت کار سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے ان سے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔