
کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لا کر آئین ،قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا،ترجمان
اسلام آباد (الفجرآن لائن) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفے کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کی جائے تاکہ مزید رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ترجمان نے کہا ہے کہ کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا تھا، اس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔