
بلوچستان پولیس نے ہمیشہ امن کی خاطر قربانیاں دیں،بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا، ترجمان صوبائی حکومت
پشین (الفجرآن لائن) پشین میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں سڑک کنارے نصب بم پولیس گاڑی کے قریب پہنچنے پر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کرلئے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے پولیس گاڑی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے ہمیشہ امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں،ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا۔