
پنجگور (الفجرآن لائن) پنجگور کے علاقے بالگتر میں مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔