
راولپنڈی (الفجرآن لائن) پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے رینک ضبط اور 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے(ر )افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا رینک 26جولائی 2024ء کو ضبط کر لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا تھا، انہیں فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 10مئی 2024ء کو 14سال سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی، مجاز عدالت نے مناسب عدالتی عمل کے ذریعے اکبر حسین کو مجرم قرار دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل عادل راجہ کو 14اور حیدر رضا مہدی کو 12سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، ان دونوں کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی دونوں کا عہدہ بھی ضبط کیا گیا تھا